بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ، عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اب مزید فلموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتے۔ |
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ، عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اب مزید فلموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتے۔
بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے، عامر خان نے کہا کہ میں خود کو خوبصورت نہیں سمجھتا کیونکہ بالی ووڈ میں بہت سے دلکش لوگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور ہریتک روشن جیسے اداکار سبھی بہت خوبصورت ہیں۔
عامر خان نے کہا کہ لوگ میری لباس کے انتخاب کا مذاق اڑاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ میں کیا پہن رہا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میں فلمی دنیا کو چھوڑنا چاہتا ہوں اور اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنا چاہتا ہوں۔
عامر خان کی بات سن کر ریا چکرورتی نے مذاق میں کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں، اس لیے اب مجھے آپ کا لائ ڈیٹیکٹر ٹیسٹ لینا پڑے گا۔ جس پر عامر خان نے مسکراتے ہوئے پراعتماد انداز میں کہا، "چلو، ٹیسٹ لے لو۔"
یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان نے بھی انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد عامر خان نے انہیں پروڈکشن ہاؤس کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا کہا ہے کیونکہ وہ اب ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔
0 Comments